• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور زرداری کی مبینہ بیماری ، شہباز اور بلاول کااظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندگان جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جیل میں طبیعت کی خرابی کے باعث ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیتےہوئے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب ن لیگ کے رہنما شہباز شریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے، ادھر پی پی نے زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔منگل کو بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج میں نے والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے جیل میں قید کیاگیا ہے،سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کواسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی،حکومت کے خلاف عدالت جا رہے ہیں،والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ادھرپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق صدر و پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے لیکن اس کے بعد بھی انہیں جیل میں رکھا جارہا ہے، آصف علی زرداری کی صحت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔
تازہ ترین