اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جہاں بھی سچ کو جھوٹ سے ملائیں گے تو سب کچھ ہی برباد ہو جائے گا، اللہ کا حکم ہے سچ کو غلط ملط نہ کرو، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کو لاہور برانچ رجسٹری کے دو فوجداری مقدمات کی وڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مقدمہ قتل کے چاروں عینی شاہدین زخمی تھےلیکن اس کے باوجود انہوں نے سچ نہیں بولا ،حالات جب خراب کر دیئے جائیں تو پھر نتائج بھی خراب ہی آتے ہیں، گواہوں کو کم از کم سچ بولنا چاہیے تھا،شک کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی ،شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو جاتا ہے۔