• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ نے ملٹی نیشنل کمپنی کے دفتر میں روڈ سیفٹی سیمینار ہوا جس میں کمپنی کے ڈرائیوروں نے شرکت کی،انچارج ایجوکیشن یونٹ شاہد جاوید مئیو انسپکٹر نے شرکاء کو لین لائن ڈسپلن کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماڈل روڈز پر بغیر سیٹ بیلٹ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ تمام ٹریفک خلا ف ورزیوں پرقانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے،شرکاء نے تمام روڈسیفٹی قوانین پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی،ش،آخر میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین