• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی عالمی جنگ


ا سپین کے شہر ویلنسیا کے ٹاؤن بونول  میں ٹماٹروں کی سب سے بڑی عالمی جنگ چھڑ گئی، جس میں نوجوانوں اور بزرگوں سمیت 22 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جنگ میں شریک افراد نے دوسرے پر ٹماٹروں سے وار کر کے بے حد انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ 74 سال سے منعقد کیے جانے والے ٹماٹروں بھرے اس فیسٹیول کے لیے 145 ٹن سے زائد ٹماٹر ٹرکوں میں بھر کر لائے جاتے ہیں۔

اس منفرد جنگ کا آغاز فائر کریکر سگنل سے کیا جاتا ہے جبکہ میلے میں ہزاروں افراد خاص طور پر شرکت کے لیے اسپین کا رُخ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میلہ دو روز تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین