• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا معاہدہ طے ہونے کے بعد لبنان پر پھر حملہ

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ طے ہونے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر پھر حملہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللّٰہ کا زیر زمین عسکری انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیل نے حملے سے قبل امر یکا کو آگاہ کر دیا تھا۔ کارروائی میں 200 میٹر لمبی سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا۔

نیتن یاہو نے معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران اور حزب اللّٰہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید