• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی خلاف ورزیوں پر حزب اللّٰہ کا سخت ردِعمل، لبنان کے دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان اور اپنے عوام کے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر متعدد حملے کیے، جو جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی شہر نبطیہ اور قریبی قصبے میفدون میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے فرون اور بنتِ جبیل ضلع کے کھلے علاقوں پر بھی حملے کیے، جبکہ طیبہ اور حداثہ میں رہائشی عمارتوں کے قریب دھماکے کیے گئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی ان خلاف ورزیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے وطن اور عوام کے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کے مطابق تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، جس میں لبنان بھی شامل ہے، تاہم اسرائیل مارچ کے آغاز سے جنوبی لبنان میں اپنے حملے مسلسل تیز کیے ہوئے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید