• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبہ جن لوگوں نے شروع کیا اب یہ ان کے بس کی بھی بات نہیں، جسٹس روح الامین

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بی آر ٹی کا منصوبہ جن لوگوں نے شروع کیا اب یہ منصوبہ مکمل کرنا انکے بس کی بات بھی نہیں، عوام اب بی آرٹی کو بھول چکے ہیں اوریہ رٹ بی آرٹی کے مثاثرہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے یہ ریمارکس فاضل جسٹس نے گزشتہ روز بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق دائر رٹ پر سماعت کے دوران دیئے کیس کی سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار عیسی خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی روٹ میں پیدل چلنے والوں کیلئے کراسنگ نہیں، پیدل چلنے والوں کو بھی ڈیڑھ کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے اس کے بعد ہی روڈ پار کرنے کیلئے کراسنگ ہوگی مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عام لوگوں کیساتھ ایمبولینس کیلئے مسئلہ ہے نکاسی آب کے لئے بھی سسٹم ہی نہیں نالیاں تو بنائی گئی مگر پانی روڈ سے کس طرح جائیگا اس کے لئے بھی کوئی منصوبہ بندی نہیں یہاں تک کے ایمبولینسز کے لئے بھی راستہ موجود نہیں ۔

تازہ ترین