• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں 3 رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔

ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کو چیک کرنے والے میڈیکل بورڈ میں ہارٹ، نیورو اور میڈیکل کے سینئر ڈاکٹر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میں ڈاکٹر شرجیل، ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر عامر شامل تھے جنہوں نے سابق صدر کا معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کمر کا شدید درد لاحق ہے، ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

پمز اسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اس سے قبل پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق صدر کو آج اپنے وکلاء سے بھی ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

تازہ ترین