• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی تیز بخار میں مبتلا ہوگئے، ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ان کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن سے تیز بخار میں مبتلا شاہین آفریدی لاہور میں منعقد کیے گئے پاکستان ٹیم کے پری سیزن کیمپ میں بدھ اور جمعرات کو شرکت نہیں  کر سکے ہیں۔

لاہور میں تیزی سے ڈینگی کا مرض پھیلنے کی وجہ کے سبب ڈاکٹروں نے فوری طور پر شاہین کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔

دوسری جانب پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت شاہین آفریدی کی بیماری کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں ہے، مقامی اسپتال سے رپورٹس ملنے کے بعد ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔

تازہ ترین