• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: پہلوانوں کے درمیان کبڈی کے مقابلے

راجن پور:پہلوانوں کے درمیان کبڈی کے مقابلے


راجن پور میں پہلوانوں کے درمیان کبڈی کے مقابلے ہوئے، پہلوانوں کے داو پیچ دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 پہلوانوں نے اپنے اپنے داو پیچ سے ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے خوب جان لڑائی جس پر حاضرین نے دل کھول کر خوب داد دی۔

جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر پہلوانوں کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے وہ خالص گھی سمیت دیگر دیسی خوراک کے استعمال کرتے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام حکومتی سطح پر ہونے چاہیے اور پہلوانوں کی سرپرستی بھی ہونی چاہیے تاکہ اس مہنگے اور قدیمی کھیل کو زندہ رکھا جا سکے۔

تازہ ترین