• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبنم مجید کا مظلوم کشمیری عوام کے لیے گیت 


نیم کلاسیکی اور غزل گائیکی کی ملکہ شبنم مجید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےگیت ریکارڈ کرا لیا ۔

شبنم مجید کے گیت ’کشمیر سے پیغام آیا ہے بھائیوں کو سلام آیا ہے‘ کے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گیت کو بنانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

شبنم مجید پاکستان کی سریلی آواز ہے جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی شوق سے سنا جاتا ہے۔

شبنم مجید کی شناخت ان کی مدھر آواز ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ گلوگاری کے ساتھ ساتھ فلاحِ انسانیت کے بہت سے کاموں میں بھی مصروف رہتی ہیں۔

شبنم مجید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ہر کسی کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

تازہ ترین