• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان


وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے پاکستان کانسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اُنہوں نےکہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹر بائیکس اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔

پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا۔

تازہ ترین