• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے یو اے ای ونگز کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے یو اے ای ونگز کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات
پاکستان سینٹر شارجہ میں قونصل جنرل احمد امجد علی اور چوہدری خالد حسین بچوں کے ہمراہ کیک کاٹ رہے ہیں

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) یو اے ای، آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای اور پی پی پی نے بھی یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے متعدد پروگراموں کا شایان شان طریقے سے اہتمام کیا، جس کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہا۔ ان تقریبات میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دبئی ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’ہم ایک ہیں‘‘ کے عنوان سے رنگارنگ میوزیکل ، میجک شو ، علاقائی و قومی نغمے، ٹیبلوز و دیگر مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ پاکستان ڈے کی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر اور احمد امجد علی قونصل جنرل پاکستان تھے۔سفیر پاکستان کی یو اے ای میں تعیناتی کے بعد پہلی تقریب میں شرکت تھی۔ غلام دستگیر اس سے قبل کویت میں پاکستان کے سفیر تھے، انہیں خوش آمدید کرنے میں جہاں صدر مرکز ڈاکٹر فیصل اکرام، تابش زیدی، سہیل اشرف، محمد زغیم سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ممتاز کمپیئر سید شرافت علی شاہ نے اپنی آواز اور انداز سے تقریب میں جان ڈال دی۔ آغاز پاکستان اور متحدہ امارات کے قومی ترانوں سے ہوا، ننھے مننے بچوں نے قومی پرچم لہراکر خوب داد وصول کی، ملی نغمے، تحریک پاکستان کی تصویری نمائش، ذہنی آزمائشی مقابلے اور فیس پینٹنگ بھی رنگا رنگ پروگرام کا حصہ تھے۔ پاکستان سے نعمان علی شاہ نے ملی و قومی نغموں کے لیے خصوصی شرکت کی، صدر دبئی ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا جس طرح طلبہ و طالبات نے قومی گیت گاکر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ قابل فخر ہے، ہماری نوجوان نسل پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، ہم سب پاکستانی یہاں یو اے ای میں پاکستان کے نمائندے ہیں، ہمیں یو اے ای اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے یو اے ای ونگز کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات
دبئی ایسوسی ایشن کی تقریب میں سفیر پاکستان غلام دستگیر قونصل جنرل احمد امجد علی اور صدر ڈاکٹر فیصل اکرم موجود ہیں

پاکستان میڈیکل سینٹر دبئی اب تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے یہ بغیر کسی منافع اور نقصان کے کام کرے گا، ہمیں اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، مہمان خصوصی سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کہا کہ آج کی تقریب بھرپور اور جوش و جذبہ سے سرشار تھی، یہ ہماری قوم اور نئی نسل کی پاکستان کے ساتھ محبت اور تعلق کی دلیل ہے، مجھے آج کی تقریب میں شرکت پر فخر ہے اور میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے شرکت کا موقع فراہم کیا، میں یہاں رہ کر اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی خدمت بلاامتیاز کروں گا۔ مہمان خصوصی اور دیگر شرکا نے مل کر آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے یو اے ای ونگز کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات
مسلم لیگ کی قیادت اور عہدے دار کیک کاٹ رہے ہیں

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے بھی یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا گیا۔ مرکز کی عمارت کو رنگ برنگے قمقموں اور پاکستان و یو اے ای کے پرچموں سے سجایا گیاتھا، صدر مرکز چوہدری خالد حسین کی ذاتی دل چسپی سے پروگراموں میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔ آزادی پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی احمد امجد علی قونصل جنرل آف پاکستان تھے۔ کمیپئرنگ کے فرائض حافظ زاہد علی نے سرانجام دیے، تقریب میں بیگم قونصل جنرل مسز نغمانہ امجد علی، ایچ او سی سید مصور عباس، ویلفیئر قونصلر مسز عاصمہ علی، سردار الطاف حسین، خواجہ عبدالوحید پال، محمد عمران اسلم، فرزانہ منصور، زاہدہ ملک، ڈاکٹر اکرم چوہدری، چوہدری عارف عامر، ملک محمد اسلم، جمیل اسحاق، حاجی میر حسن، مظاہر عادل، ملک شہزاد، خالد ملک، چوہدری عبیداللہ ڈوئیاں، عمر بلوچ، چوہدری عارف، محمد سعید اختر، فراز احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ چوہدری خالد حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے سبز مفلر پہنائے۔اسٹیج کو سفید و سبز غباروں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے جان قادر کی قیادت میں پاکستان کے ملی و قومی نغمے پیش کیے، علاقائی اور قومی نغمے کے ساتھ ساتھ ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔

پاکستانی سیاسی جماعتوں کے یو اے ای ونگز کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہیں

چوہدری خالد حسین صدر مرکز کی جانب سے خالد ملک کو صحافی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئ۔ نائب صدر عمران رفیق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ سینٹر پاکستان کمیونٹی کا گھر ہے، ہمارا مقصد پاکستان کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور تفریح فراہم کرنا ہے، یہ سلسلہ اسی طرح چوہدری خالد حسین کی سربراہی میں جاری رہے گا۔ مہمان خصوصی احمد امجد علی نے کہا چوہدری خالد حسین کی سربراہی میں جشن آزادی کے حوالے سے شاندار پروگرام کا انعقاد اور پاکستان کمیونٹی کو ایک چھت تلے جمع کر کے آپ سب نے وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو خواب ہمارے بڑوں نے دیکھا اسے پورا کرنے کے لیے بطور پاکستانی ہر کوئی اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا حقیقی پاکستان بنایا جا سکے۔ اس موقع پر احمد امجد علی نے پاکستان سینٹر شارجہ کے لیے اسنوکر کلب بنانے کا اعلان بھی کیا۔ یہ قونصلیٹ دبئی کی جانب سے شارجہ سینٹر کو تحفہ دیا گیا آخر میںاحمد امجد علی قونصل جنرل نے ننھے مننے بچوں کے ہمراہ جشن جشن آزادی کا جہازی سائز کیک بھی کاٹا۔ تقریب کو رنگا رنگ بنانے میں صائمہ نقوی اور حافظ عبدالرؤف نے اہم رول ادا کیا جسے بے حد پسند کیا گیا اور سراہا گیا شارجہ سینٹر کی تقریب کو کمیونٹی میں بے حد پذیرائی ملی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی دبئی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ضلعی صدر میاں قاسم فاروقی تھے، آغاز عبدالوحید پال نے تلاوت قرآن پاکستان سے کیا، ملی نغموں اور ترانوں کے ساتھ ساتھ شرکاءنے مل کر کیک بھی کاٹا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری چوہدری عبدالغفار ، راؤ اکبر علی ساقی، میاں جاوید یعقوب، راجہ ظہیر سملاوی، غلام محی الدین، سرفراز مغل، راجہ ابوبکر آفندی، عرفان اقبال طور، ملک شہزاد یونس، ملک محمد نعیم، چوہدری خالد بشیر، مختار قریشی، چوہدری ملک الطاف، چوہدری ظفر اقبال، محمد غوث قادری، سید وقار گردیزی، چوہدری محمد صدیق، عبدالمجید مغل، شہزاد ملک نے بھی بھرپور شرکت کی۔ قومی ترانہ کے ساتھ تقریب کا آغاز ہوا، شہزاد یونس ملک نے قائدین کو گلدستے پیش کیے، میاں قاسم فاروق نے کہا اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان میںجو حالات ہیں اس میں تمام پارٹیوں کا متحد ہونا ضروری ہے، چوہدری محمد الطاف ، مصطفیٰ مغل، سید وقار گردیزی، چوہدری ظفر اقبال، سردار محمد الطاف، چوہدری محمد صدیق اور دیگر نے کہا ، بھارت نے کشمیر میں جو ظلم وبربریت کر رکھی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے، کشمیری آزادی کے ساتھ ساتھ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمہوری اداروں کو مضبوط کیا جائے اور محمد نواز شریف کو فوری رہا کیا جائے۔

پاکستان سرزمین پارٹی کے زیراہتمام شارجہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، مہمان خصوصی تیسری کلاس کے 8؍سالہ طالب شیخ محمد عبدالاحد تھے، صدر پاکستان سرزمین پارٹی او اے ایی محمد عاطف خان، ڈاکٹر محمد اکرام چوہدری، محمد فیصل، حسیب احسن ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پیغام دیتا رہے گا ، اوورسیز بھی کسی نے پیچھے نہیں رہے، ہم پاکستان سے دور ہو کر بھی ہر سال جشن آزادی مناتے ہیں، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں اُن کے ساتھ ہیں، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحال کی دعا بھی کئی گئی۔

آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای نے اپنے قائد سید پرویز مشرف کے سلوگن ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے حوالے سے عجمان کے ہوٹل میں 14؍اگست اور عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض فرزانہ منصور نے ادا کیے، مقررین میں رائے شیر علی کھرل، ملک یونس، محمد عرفان، محمد صابر خان، فرزانہ منصور، محمد شاہد نےبھارت کے کشمیر پر ناپاک عزائم ہٹ دھرمی ، پاکستان کی صورت حال پر روشنی ڈالی، تقریب میں عمر بلوچ، سعید خان جوئیہ، بلال لج پال، جام اظہر روجا، مبشر ملک نے بھی شرکت کی اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

تازہ ترین