• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخرزمان انجری کے بعد پری سیزن کیمپ سے باہر


قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان گھٹنے کی انجری کے بعد پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

قومی کرکٹرز  کا پری سیزن کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے، پہلے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخار کی وجہ سے پری سیزن کیمپ سے باہر ہوئے اور اب فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر نیٹ پریکٹس سے محروم رہے۔

فخر زمان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کے لیے ری ہیب پروگرام تیار کیا ہے۔ دس روز بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

پری سیزن کیمپ میں شامل دیگر کھلاڑی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

کپتان سرفراز احمد بھی دوبارہ ٹریننگ کرنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین