• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئے ڈومیسٹک سیزن کے تحت کروڑوں کے معاوضوں کا اعلان

نئے ڈومیسٹک سیزن کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کروڑوں کے معاوضے اور انعامی روم کے ذریعے پر کشش بنانے کا اعلان کیا ہے، کھلاڑی بڑے ہوٹلوں میں قیام کریں گے اور جہاز پر سفر کریں گے۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق نئے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے جبکہ سیزن 2019-20 میں ایک کھلاڑی کو سالانہ 20 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ 

قائد اعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 233 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، قائد اعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کی انعامی رقم میں 150 فیصد اضافہ کرگیا ہے۔

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ جبکہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی سالانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرے گا۔

قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس 50 سے بڑھا کر 75 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق پاکستان کپ کی میچ فیس 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نان فرسٹ کلاس میچز کی میچ فیس 8 سے بڑھا کر 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ سیکنڈ الیون کے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس میں بھی کھلاڑیوں کی میچ فیس مقرر ہے۔

3 روزہ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس 4 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں انڈر 19 کھلاڑیوں کی میچ فیس 2 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے مقرر کردی گئ ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑی 3 اور 4 اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کریں گے اور بین الصوبائی سفر کے لیے کھلاڑی ہوائی جہاز کا استعمال کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر کھلاڑیوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا، کھلاڑیوں کو طویل عرصہ ان کے جائز حق سے محروم رکھنا افسوسناک تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین