• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی فیصلے سوچ بچار سے کیے جاتے ہیں، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا فضائیہ روٹ بند کرنے کا معاملہ زیر غور ہے ،فیصلہ مناسب وقت پر وزیراعظم کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومتی فیصلے سوچ بچار سے کیے جاتے ہیں،بھارت کے فضائی روٹ کی بندش کے معاملے پر فیصلہ مناسب وقت پر وزیراعظم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت جہاں جہاں گیا،اسے وہاں وہاں منہ کی کھانا پڑی ، ہم نے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن نے اسمبلی کی حد تک ہماری قرار داد پر ساتھ دیا ، ریلی میں اپوزیشن کا چہرہ دکھائی دیتا تو کشمیریوں کو اچھا پیغام جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی خلیجی ملکوں سمیت جہاں بھی گئے منہ کی کھانی پڑی، وقت ثابت کرے گا کہ خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، کشمیریوں کی حمایت میں ٹھوس بیان دینے پر او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین