• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کے تین ڈائریکٹرز بغیر نوٹس دئیے فارغ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کے تین ڈائریکٹرز کو بغیر نوٹس دئیے ملازمت سے فارغ کردیا ہے ان میں ڈائریکٹر پروجیکٹ اولمپئین افتخار سید، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وثیق احمد اور ڈائریکٹر کو آرڈینیشن کرنل( ر ) سیف شامل ہیں، اور فوری طور پر شجاعت نقوی کو اسٹیڈیم کا قائم مقام انچارج بنادیا ہے۔ تین مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے افتخار سید16 سال سے اسٹیڈیم میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ امکان ہے کہ سابق قومی کپتان حنیف خان کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ذمے داری دی جائے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی برطرفی کو مالی مشکلات قرار دیا ہے۔

تازہ ترین