• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدنا فاروق اعظمؓ نے عدل وانصاف کا بینظیر معیار قائم کیا ،ثروت قادری

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت خلیفہ دوم امیر المومنین سید نا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کو ملک گیر یوم عدل کے طور پر نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا،اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں کانفرنس،ریلیاں اور سمینار منعقدکئے گئے،مقررین نے سیدنا حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی اسلام کیلئے لازوال خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیدنا فاروق اعظم نے عدل وانصاف کا وہ معیار قائم کیا جس کی نظیر ملنا مشکل ہے،دین اسلام امن وسلامتی کا مظہر ہے مگر گستاخ رسول کیلئے اسلام نے جو سزا رکھی ہے اس پر آج بھی پوری دنیا کے مسلمان کاربند ہیں،ختم نبوت کا انکار کرنے والے گستاخ رسول اور غیر مسلم ہیں حکومت انہیں اقلیت میں رکھنے اور مسلمانیت کا لبادہ اڑھنے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کو بھی چاہیے کہ وہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے لازوال فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں،معاشرے میں حقیقی انقلاب برپا کرنے کیلئے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔
تازہ ترین