• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی لے کر رہیں گے، پاکستانی قوم اور فوج ہماری پشت پر ہیں، بھارت کشمیر ہضم نہیں کرسکتا، سردار مسعود

حویلی(نیوز ایجنسیاں ) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی لے کر رہینگے،پاکستانی قوم اور فوج ہماری پشت پر ہیں،بھارت کشمیر ہضم نہیں کر سکتا ، انسانی حقوق کمیشن کا وفد مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے،عالمی میڈیا کو بھی جا نے دیا جائے تاکہ نہتے اور محصور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سامنے آ سکیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے، بھارتی جارحیت ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا سبب بنے گی،عصر حاضر میں پیغام پاکستان بیانیہ شدت سے عام کرنے کی ضرورت ہے، انسانی حقوق کمیشن کا وفد مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے،عالمی میڈیا کو بھی جا نے دیا جائے تاکہ نہتے اور محصور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سامنے آ سکیں، اولیا ء عظامکی تعلیمات اس دھرتی پر امن و محبت کا سر چشمہ ہیں۔مشائخ بساہاں شریف کی خدمات قابل تقلید و لائق تحسین ہیں وہ اتوار کے روز درگاہ بساہاں شریف میں سالانہ عرس تقریبات کے اختتام پر‘‘پیغام پاکستان کشمیر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف و ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے کی کانفرنس سے قاری سید صداقت علی (تمغہ ھلال امتیاز)، صدارتی مشیر سردار زاھد عزیز مغل،پیر سید شبیر احمد، صاحبزادہ تنویر مناں، علامہ خادم حسین شاہ،پیر سعید احمد بخاری، علامہ حسن رضا سیفی قاری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔صدر مسعودخان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرفیوانسانی المیہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت اور عوام اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جائے،عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے تاکہ بھارتی اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔

تازہ ترین