قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیت گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کر دیا۔
رانا ثمر جاوید کی مسلسل کو ششوں سے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں شناختی کارڈ اور دیگر معتلقہ دستاویزات بنانے کے لیے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی لیکن وہ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔
اب پورے اسکاٹ لینڈ کے عوام کو یہ سہولت مقامی طور پر ہی دستیاب ہو گئی ہے، جس پر کمیونٹی رہنماؤں نے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید کی خصوصی کاوشوں اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔