خوبصورت جھرنے، فلک بوس پہاڑ، اور شور مچاتے دریا، کالام کی وادی بلیو واٹر سیاحوں کی پسندیدہ جگہ بن گئی۔
بلیو واٹر، یہ حسین علاقہ کالام سے شمال کی جانب 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
وادی میں گلیشر اور ابشاروں سے گرتا ہوا نیلاپانی، آلودگی سے صاف فضا اور چشموں کی گنگناہٹ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
نیلے پانی میں سیاح دیر تک چارپائیوں پر بیٹھ کر قدرت کے حسین نظاروں کا مزہ لیتے ہیں۔
سیاح کہتے ہیں کہ بلیو واٹر تک سڑک کو بہتر کیا جائے تو علاقے میں سیاحت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔