• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول ِعلم کا مقصد فقط حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے، ڈاکٹر عطاالرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے تحت پاکستان کا سب سے بڑا سمر انٹرن شپ پروگرام برائے سال2019کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، اس انٹرن شپ پرگرام میں ملک بھرسے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ترکی کی ایک جامعہ کے طالب علم سمیت200طالب علموں کو سائنسی وانتظامی تربیت دی گئی۔ بین الاقوامی مرکز کے گولڈن جوبلی ہال میں تقسیم اسناد کی تقریب ہفتے کو منعقد ہوئی، جس سے وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اورڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی سائنسدان اورسمر انٹرن شپ پروگرام کی منتظم ڈاکٹر عصمت سلیم نے بھی خطاب کیا۔پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن نے کامیاب طالب علموں کو مبارکباد دتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان طبقے کو علم و آگہی سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرنا ہوگا، اکتسابِ علم کا مقصد فقط حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین