• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سگریٹ اور پان مسالہ پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے سگریٹ، بیڑی (پتوں سے بنی سیگریٹ)، پان مسالہ اور تمباکو سے متعلق دیگر مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔ 

بھارتی حکومت کی جانب سے ان مصنوعات پر نئی ایکسائز ڈیوٹی اور ہیلتھ اینڈ نیشنل سیکیورٹی سیس (اضافی ٹیکس) نافذ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم فروری سے پان مسالہ، سگریٹ اور تمباکو پر 40 فیصد جی ایس ٹی عائد کر دیا جائے گا جبکہ بیڑی پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو رہے گا۔ 

جی ایس ٹی کے علاوہ پان مسالہ پر ہیلتھ اینڈ نیشنل سیکیورٹی سیس اور تمباکو مصنوعات پر اضافی ایکسائز ڈیوٹی بھی وصول کی جائے گی۔

یہ نئے ٹیکس اور سیس موجودہ جی ایس ٹی کمپنسیشن سیس کی جگہ لیں گے جو یکم فروری سے ختم ہو جائے گا۔

بھارتی حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کی صحت اور قومی سلامتی سے متعلق اخراجات کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید