شاعر: ڈاکٹر مقصود جعفری
صفحات: 184 ،
قیمت: 350 روپے
ناشر: فکشن ہاؤس، لاہور
ڈاکٹر مقصود جعفری فارسی اور اُردو کے کہنہ مشق شاعر ہیں۔ زیر ِنظر مجموعۂ کلام میں اُن کی مختلف ادوار میں کہی گئی نظموں، غزلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کے کلام میں کہیں کوئی پیچیدگی، گنجلک نظر نہیں آتا۔ وہ زیادہ تر حُسن و عشق کے معروف موضوعات پرسادہ اور مروّج اسالیب میں اظہار ِخیال کرتے ہیں، مگر کہیں کہیں ان کے یہاں غمِ روزگار اور روحِ عصر کی جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں، جب کہ ان کے بہت سے اشعار میں فارسی کی کلاسیکی شاعری اور تصوّف کی بازگشت بھی سُنائی دیتی ہے۔ بلاشبہ ان کا اسلوبِ اظہار بے ساختہ اور پُرتاثیر ہے۔