• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترتیب و انتخاب: ڈاکٹر آصف فرخی

صفحات: 286 ،

قیمت: 595 روپے

ناشر: اوکسفرڈ

یونی ورسٹی پریس

ابنِ سعید کا شمار اُردو کے اُن افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے، جو بڑی تیزی سے ادب کے اُفق پر اُبھرے اور جلد ہی اپنی علیٰحدہ شناخت بنانے میں کام یاب ہوگئے۔ ابتدا میں انہوں نے خاصی تعداد میں افسانے لکھے، لیکن چند ہی برس میں ان کی توجّہ افسانے سے ہٹ گئی اور انہوں نے افسانہ نگاری کو خیرباد کہہ دیا۔ زیرِنظر کتاب اُردو کے اہم افسانہ نگاروںکے افسانوں کے انتخاب پر مشتمل سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے، جس میں اُردو کے اس اہم، مگر گم شدہ افسانہ نگار (ابنِ سعید) کے منتخب افسانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پُرانے رسالوں میں بکھرے ہوئے تھے، جنہیں ڈاکٹر آصف فرخی نے ایک کتاب کی صُورت یک جا کردیا ہے۔ کتاب کی طباعت بھی نہایت معیاری ہے۔

تازہ ترین