مصنّف: اندولال
کنہیا لال یاجنک
متّرجم:محمّد ظفر احمد انصاری
ترتیب:راشد اشرف
صفحات: 649 ،
قیمت: 500روپے
ناشر:بزم تخلیق ادب، پاکستان
اندولال کنہیا لال یاجنک کی مشہور زمانہ کتاب "Gandhi As I Know Him"کا 1943ء میںدہلی سے’’پیرِسابَرمَتی‘‘کے نام سےترجمہ شایع ہوا تھا۔ اس دِل چسپ اور تاریخی سوانح عُمری کے متّرجم معروف اسکالر، محمّد ظفر احمد انصاری تھے۔اس مشہورِزمانہ کتاب کی شہرت کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اب’’زندہ کتابیں‘‘ سلسلے کے تحت اسے دوبارہ شایع کیا گیا ہے۔کتاب کے مصنّف اندولال کنہیا لال یاجنک ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے اہم رہنما تھے اور موہن داس کرم چند گاندھی سے طویل رفاقت کی بنا پر انہوں نے زیرِنظر سوانح عُمری لکھی تھی، جس میں گاندھی کے حالاتِ زندگی، نظریے، عقائد، سیاسی سوجھ بوجھ اور جدوجہدکو دِل چسپ پیرائے میں بیان کیا گیا۔ قیامِ پاکستان کی جدوجہد کے اہم کردار اور اعلیٰ ادبی ذوق کے حامل، محمّد ظفر احمد انصاری کا سلاست سے بَھرپور یہ اُردو ترجمہ بھی قابلِ صد ستایش ہے۔ بلاشبہ زیرِنظر کتاب نسلِ نو کے لیے گاندھی کی شخصیت اور برصغیرکے سیاسی حالات سمجھنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔