• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس اوپن ٹورنامنٹ :رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں

یو ایس اوپن ٹورنامنٹ :رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں


 بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رافیل نڈال اور فرانسیسی ٹینس اسٹار گیل مونفلس اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں اسپین کے نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے مارین کلک کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست دی۔

کروشین کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں رافیل نڈال کو 6-3 سے مات دی تاہم اس کے باوجود نڈال نے پہلے سے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے اگلے سٹریٹ سیٹس میں مارین کلک کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی پابلو اینڈیوجار کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-1، 6-2 اور 6-2 رہا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین سے ہوگا، فرانس کے گیل مونفلس کا مقابلہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی سے ہوگا۔

سوئس اسٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ہوگا جبکہ روس کے ففتھ سیڈڈ ڈینل مدودوف کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا سے ہوگا۔

تازہ ترین