• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ٹریفک پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد

کراچی میں پنجاب چورنگی کے قریب سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ، واقع کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔

کراچی کےعلاقے پنجاب چورنگی کےقریب سگنل پر ٹریفک پولیس اہلکار کےشہری پرتشدد کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ٹریفک سگنل توڑنے پر شہری اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ۔

اس واقع کی وڈیو سامنے آنے کےبعد ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اہلکار کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ نے مزید کہا کہ قصوروار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین