• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو سچ نہیں بول سکتا وہ انصاف بھی نہ مانگے،چیف جسٹس

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے قتل کیس میں مشتاق خان اور نور الحق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور رجسٹری سے دو پارٹیوں کے تنازع میں قتل سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔چیف جسٹس نے کہاکہ سارا نظام عدل اور سچ پر ہے،جو سچ نہیں بول سکتا وہ انصاف بھی نہ مانگے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 1951میں لاہور ہائیکورٹ نے کہہ دیا کہ گواہ جھوٹ بول لیں سچ ہم خود تلاش کر لیں گے۔سارا معاملہ 1951کے بعد خراب ہوا،عدالت نے جھوٹ بولنے کا لائسنس جاری کر دیا۔
تازہ ترین