لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ نواز شریف کو انصاف نہ ملا تو دنیا کا کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیگا،مجھے یقین ہے کہ نواز شریف کو انصاف اور ریلیف ضرور ملے گا، ان ہاؤس تبدیلی یا عدم اعتماد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،نئے انتخابات اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سال ہو گا،قوم خود عمران خان سے استعفیٰ لے گی، ان ہائوس تبدیلی یا عدم اعتماد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک کو 5 سال ترقی کی راہ پر ڈالا، ملک سے اندھیرے دور کئے۔