• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کو چیئر مین پی سی بی نہیں بنایا؟شعیب اختر کا طنز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو مشورے اور مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس نےمصباح الحق کو مزاحیہ انداز میں طنز مارتے ہوئے لکھا کہ’ میں حیران ہوں مصباح کو ان تمام عہدوں کے ساتھ چیئر مین پی سی بی نہیں بنایا گیا ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ میں صرف مذاق کر رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ وہ پہلے کی طرح معجزے کریں۔

شعیب اختر کا مصباح الحق کی تقرری پر مزاحیہ انداز میں طنز 


دنیا کے تیز ترین باؤلر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر نے مصباح کو مبارک باد تو دی مگر ساتھ ہی ساتھ مزاحیہ انداز میں وہ بھی کہہ گئے جو کہنا چاہتے تھے۔

شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے نومنتخب باؤلنگ کوچ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دے ڈالا۔

انہوں نے وقار یونس کو عظیم ترین فاسٹ باؤلر قرار دیتےہوئے لکھا کہ ہمیں اُن کے تجربے کو پوری طرح استعمال کرناچاہئے ۔

وقار یونس کو مشورے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ گزشتہ تجربات کو دیکھتے ہوئے وقار یونس ایسا طریقہ اپنائے جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین نتائج لائے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی وقار یونس اور مصباح الحق کو مبارکباد دی۔





قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مصباح الحق اور وقار یونس کو مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔








a

تازہ ترین