• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے کم عمر کپتان ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان کی ناقص کارکردگی کے بعد 20 سالہ راشد خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بنگلہ دیش کی قیادت شکیب الحسن کررہے ہیں۔

افغانستان کا مقابلہ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم (چٹاگانگ) میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش سے ہے۔ کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

راشد خان نے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان بن کر 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، ان کی عمر 20 سال 350 دن ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سابق وکٹ کیپرتا ٹنڈا تیبو نے بنایا تھا جن کی عمر 20 سال 358 دن تھی۔

راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑ اجو تا ٹنڈا تیبو نے2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔

اس کے علاوہ راشد خان انٹرنیشنل کرکٹ کے سب سے کم عمر ترین کپتان بھی رہ چکے ہیں، اُس وقت اُن کی عمر محض 19 سال تھی۔

واضح رہےکہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

تازہ ترین