آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر۔19 ایشیاء کپ: افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے ہرا دیا


انڈر۔19ایشیاء کپ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

بارش کی وجہ سے میچ کو 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، صدیقی اللّٰہ عطاء 29 اور رحمان اللّٰہ 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان انڈر۔19 کے لیے عامر علی اور فہد منیر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

163 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستان ٹیم 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی اننگز میں صرف دو بیٹسمین کپتان روحیل نذیر 16 اور عرفان خان 19 رنز ہی ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔

افغانستان کے لیے شفیق اللّٰہ غفاری سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 15رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی فاتح افغانستان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید