• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکا سیریز، ٹکٹوں کی فروخت عاشورہ کے بعد شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت یوم عاشور کے بعد شروع ہو گی۔ پہلے مرحلے میں آن لائن، پھر نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے ٹکٹ دستیاب ہوں گے، ذرائع کے مطابق ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔پاک سری لنکا سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی، سری لنکن ٹیم کراچی میں تین ون ڈے اور لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ کراچی میں 3 ون ڈے میچز 27، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں جبکہ لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔ وی وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین