پشاور (لیڈی رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔یکجہتی کشمیر ریلی پی ڈی اے آفس سے نکالی گئی ۔ جسکی قیادت ڈی جی پی ڈی اے انجینئر محمد عزیر نے کی ۔شرکاء بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیریوں کا تنہا نہیں چھوڑیں گے کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا ریلی پی ڈی اے دفتر میں واپس آکر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی اس گھڑی می انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر میں جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اور عالمی قوتوں سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادو کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔