• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی

کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے اہم گواہ اور تفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ان کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور 3 پولیس افسران کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے، ساجد سدوزئی ایک سال کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، ان کے بیرون ملک جانے سے کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی ساجد سدوزئی اسپیشل کورس کی غرض سے ایک سال کیلئے امریکا جانا چاہتے تھے۔

تازہ ترین