• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر حالیہ دور میں کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں لیتے ، عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عبدالقادر ایک ذہین اور عظیم لیگ سپنرز میں سے ایک تھے،اگر آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو ان کی وکٹیں شین وارن کے برابر ہوتیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی عبدالقادر کے انتقال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالقادر کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر وہ آج کے دور میں ڈی آر ایس کے قانون کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہوتے جب امپائر بلے بازوں کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے باوجود ایل بی ڈبلیوآئوٹ قرار دے دیتے ہیں تو ان کی وکٹیں عظیم لیگ سپنر شین وارن کے برابر ہوتیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے، ٹیم کواپنے مزاح اورذہانت سے محظوظ کرتے تھے ، عبدالقادر کے با لنگ کے اعدادو شمار ان کے ٹیلنٹ سے مکمل طور پر انصاف نہیں کرتے ہیں ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

تازہ ترین