• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سبزی اور مچھلی کھانے والے دل کے دورے اور بہت سی دیگر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

لندن( پی اے ) ماہرین کا کہناہے کہ صرف سبزی یاسبزی اورمچھلی کھانے والے لوگوں کو گوشت خوروں کے مقابلے میں نہ صرف یہ کہ دل کے دورے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں بلکہ وہ اور بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں،آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی سٹڈی کے مطابق جو لوگ کھانے پینے کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں ان کو گوشت خوروں کے مقابلے میں دل کادورہ پڑنے کے خدشات 22فیصدکم ہوجاتے ہیں،جبکہ جو لوگ گوشت کے بجائےمچھلی کھاتے ہیں ان کو دل کے دورےکا خدشہ 13فیصد کم ہوتاہے۔ ریسرچرز کے مطابق سبزی خوروں کو گوشت خوروں کے مقابلے میں فالج کے حملے کاخطرہ بھی صرف 20 فیصد ہوتاہے ۔ریسرچرز کاکہناہے کہ اس کاسبب وٹامنز کی کمی بھی ہوسکتا ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سٹڈی کے آغاز میں48 ہزار188 ایسے افراد کے کوائف شامل کئے گئے جن کو امراض قلب یافالج کاکوئی شائبہ نہیں تھا اس گروپ کو گوشت خور اور سبزی خور گروپوں میں تقسیم کیاگیا ان میں سے 24ہزار 428افرادکو گوشت خوروں اور 7ہزار506 افراد کو ایسے گروپ میں رکھا گیا جو مچھلی تو کھاتے تھے لیکن گوشت نہیں کھاتے تھے اور 16ہزار 254 افراد کو سبزی خوروں کے گروپ میں رکھا گیا 18 سال تک ان کی نگرانی کی گئی نگرانی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پورے گروپ میں مجموعی طورپر 2ہزار 820افراد دل کے امراض اور ایک ہزار 72افراد فالج کاشکار ہوئے۔اس سٹڈی کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیاگیا کہ گوشت خوروں کے مقابلے میں سبزی خور اور سبزی اور مچھلی کھانے والے امراض قلب اور فالج کے علاوہ دیگر بہت سے امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین