• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصاویر ہٹانا حکومت کا پہلا قدم ، کتابیں ہٹانا ، پابندی لگانا اگلا قدم ہوگا، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربا نی نے کہا ہے کہ اکادمی ادبیات کی گیلری سے اسد اللہ غالب ، فیض احمد فیض ، احمد فراز اور دیگر شعراء کی تصاویر ہٹانا حکومت کا متکبر انہ اقدام ہے، ان ادیبوں اور شعراء کی تحریروںور اشعار کےترقی پسند پاکستان کے قیام اور سیاسی ترقی میں گہرے نقوش ہیں ،ان کے پاکستان کے ثقافتی افق پر سائے ہیں، ان شعراء کی تصاویر اتارنا حکومت کا پہلا اقدام ہے لگتا ہے حکومت کااگلا اقدام شعراء کی کتابیں ہٹانا اور ان پر پابندی عائد کرنا ہو گا، رضا ربانی نے کہا یہ تاریخی حقیقیت ہے کہ اگر آپ کسی ملک کیخلاف جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں اور اسے اندر سے تباہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس ملک کی لائبریری جلا دیں اور انکے ثقافتی ورثہ کو تباہ کر دیں، لگتا ہے وفاقی حکومت یہی کرنا چاہ رہی ہے ،حکومت معاملہ کی فوری تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قومی ثقافت کے نام خط تحریر کر رہا ہوں ان سےمطالبہ ہے کہ شعراء کی تصاویر اکادمی ادبیات سے اتارنے کا از خود نوٹس لے، عوام کو بتایا جائے کہ کیوں انہیں ثقافتی ورثے سے محروم کیا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین