سکھر(بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) ریلوے سکھر ڈویژن میں 24 گھنٹوں کے دوران دو مسافر ٹرینوں کے انجن فیل کئی گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس اور پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس دونوں ٹرینوں کے انجن روہڑی اسٹیشن کے قریب فیل ہوئے اس کے باوجود گھنٹوں انہیں درست یا متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مسافروں نے حکومت خاص طور وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی ناقص کارکردگی اور کئی کئی گھنٹے ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے سکھر ڈویژن کے متعدد دوروں کے باوجود ریلوے کا نظام بہتر نہ ہوسکا۔ وفاقی وزیر کے حالیہ دورہ سکھر کے موقع پر بھی دو مسافر ٹرینوں کے انجن فیل ہوگئے پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کا انجن خیرپور کے قریب فیل ہوگیا