• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عالمی یوم خواندگی‘ آج منایا جارہا ہے

’عالمی یوم خواندگی‘ آج منایا جارہا ہے


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواندگی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔

اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور شرح خواندگی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونسیکو کے تحت ہر سال 8ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر کے کروڑوں مرد وخواتین اور بچوں کو خواندگی کی امید دلائی جا سکے جو اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے۔

دنیا بھر میں ناخواندہ افراد کی تعداد 780 ملین سے زائد ہے جس میں 496ملین خواتین ہیں۔

تازہ ترین