• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے اسپتالوں کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کرپٹ ن لیگ نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کا بیڑہ غرق کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔


راولپنڈی میں ڈینگی کے بڑھتے مریضوں اور ان کے علاج کی صورتحال دیکھنے کے لئے صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچ گئیں، وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر نے وزیر صحت کو مریضوں کے علاج پر بریفنگ دی ، وزیر صحت یاسمین راشد نے وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی ۔

سرکاری اسپتال کے دورے کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کاشکار مریضوں کیلئے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں، ڈینگی کے تدارک کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں غفلت پر ایم ایس سیدھا گھرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انسدادڈینگی مہم میں غفلت پرضلعی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر ہرہے ہیں۔

یاسمین راشد کہا کہ حقیقی تبدیلی صرف پائیداراقدامات اٹھانے سے آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی مزیدسہولت کیلئے سہولیاتی مراکزقائم کئے گئے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی کویقینی بنایاجارہاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے دورہ کے دوران ہدایت کی کہ اسپتالوں کے ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں تمام ترتوانائیاں خرچ کریں۔

وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر نے بریفنگ کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتایا کہ گزشتہبرسوں کی نسبت رواں سال میں راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریبا ایک ہزاد مریض ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوئی۔

غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق ڈینگی سے جولائی سے اب تک 6 افراد ڈینگی سے جاں بحق جبکہ تین ہزار سے زائد افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

تازہ ترین