• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن نمائندے آئی جی پنجاب کے فیصلے کیخلاف متفق

حکومت اور اپوزیشن نمائندے آئی جی پنجاب کے فیصلے کیخلاف متفق


حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں میں آئی جی پنجاب کے فیصلے کے خلاف اتفاق رائے ہوگیا۔

تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے نمائندوں کا یہ اتفاق جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ہوا۔

پروگرام میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، ن لیگ کے جاوید لطیف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے شرکت کی۔

میزبان حامد میر سے گفتگو میں تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے آئی جی پنجاب کے پولیس اہلکاروں پر تھانوں میں کیمرے والے موبائل لے جانے پر پابندی کو غلط قرار دیا۔

پروگرام کے دوران جب علی نواز اعوان نے آئی جی پنجاب کے فیصلے کو ناجائز اور غلط قرار دیا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے بھی ان کی بات سے مکمل اتفاق کیا بلکہ وزیراعظم کے مشیر کی تعریف کی۔

تازہ ترین