• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی پشاورقومی گیمز میں شمولیت معمہ بن گئی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں فٹؓبال کی شمولیت کا معمہ بن گئی۔ میزبان کے پی کے اولمپکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی فٹبال کو اس لئے شامل نہیں کر رہی کیونکہ اس کا معاملہ حل طلب ہے۔ ہم فیفا کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں اگر نیشنل گیمز سے پہلے فیفا کا کوئی فیصلہ یا گائیڈ لائن آگئی تو ہم فٹ بال گیمز میں ضرور شامل کریں گے ۔ دوسری جانب صدر پی ایف ایف کے پرنسپل اسٹاف آفیسر اور سیکرٹری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سید شرافت حسین بخاری کہتے ہیں کہ فیڈریشن کے حقیقی نمائندے ہم ہیں، فٹ بال کو قومی کھیلوں میں شامل کیا جائے۔ ایسا نہیں کیا گیا تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کیلئے عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ26 اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والے قومی کھیلوں کیلئے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی جانب سے تیس کھیلوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں فٹ بال شامل نہیں ہے۔ پاکستانی فٹ بال بنائی گئی سینٹ خصوصی کمیٹی نے پاکستان اولمپکس حکام کو فٹ بال کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے، اگر ایسا نہیں کیا کیا گیا تو پھر ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

تازہ ترین