• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی،مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود 6/b قبرستان کےقریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان عبید اور شعیب کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق عبید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آئے ہیں۔

تازہ ترین