• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشور کے دن امام عالی مقام نے تاریخ کو ایک نیا رُخ دیا،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم کی نویں مجلس عزاء سے حسینیاں ایرانیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا امام حسین علیہ السلام نے آج کے دن اپنے بچوں اور اصحاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات خدا سے راز ونیاز اور توسل کی رات ہے اور اپنے عزم و ارادوں کو تکمیل تک پہچانے کی رات ہے لہٰذا صبح عاشور میں اپنے نانا سے کئے ہوئے عہد کو پورا کرونگا اور اسلام کی بقاء اور امت مسلمہ کی ہدایت کے لئے اپنی اور اپنے بچوں کی قربانی پیش کرونگاحسین ابن علی اور اولاد حسین و اصحاب حسین نے خدا اور رسول سے کئے ہوئے عہد کوروز عاشور پورا کردیا اور اپنے آپ کو راہ خدا میں قربان کر کے شہادت کے اعلی ترین منصب پر فائز کردیا عاشور کے دن امام عالی مقام نے تاریخ کو ایک نیا رُخ دیا اور دنیا کو بتایا کہ کثرت ظلم کے مقابلے پر کثرت اور قلت معیار نہیں بلکہ حق اور باطل ہے۔

تازہ ترین