• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؑ نے باطل کے چہرے کو بے نقاب کیا، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ وفاقی اردو میں دفتر ِمشیر امور طلبہ اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ وفاقی اردو یونٹ کے زیر اہتمام یوم حسین ؑ منایا گیا۔ یوم حسین ؑ کی صدارت مشیرِ امورِ طلبہ پروفیسر افضل نے کی ،جبکہ خصوصی خطاب آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کیا۔علاوہ ازیں علامہ قاضی احمد نورانی، حجتہ السلام مولانانصرت عباس بخاری، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔مولانا نصرت عباس بخاری نے کہا کہ شہادت صرف جان دینے کا نام نہیں بلکہ کسی بھی مقصد کے لئے عزت کی موت مرنے کا نام ہے۔ آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امام حسینؑ میں یہ جرات تھی کہ باطل کے چہرے کو بے نقاب کریں ۔آج دنیا امام حسینؑ کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ امام حسین ؑ نے میدانِ کربلا میں افکار کو بدل ڈالا۔

تازہ ترین