• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوسوں کے راستوں پر واقع مدارس، امام بارگاہوں اور مساجد کی مکمل مانیٹرنگ کے احکامات

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے ماتمی جلوسوں کے راستوں اور قرب و جوار میں واقع دینی مدارس، امام بارگاہوں اور مساجد کی مکمل مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، اوقات اذان و نماز کے دوران حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے اور چیک کیا جائے گا کہ ایسے مقامات پر فرقہ وارانہ جھنڈے اور بینر تو موجودنہیں، اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو کہا گیا ہے کہ وہ جلوسوں کو راستوں پر آنے والے مدارس و مساجد کا مکمل معائنہ کریں۔
تازہ ترین