• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) امام مسجد سمیت تین افراد اغواء ہو گئے۔ تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹائون ٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے جامع مسجد غلام محمد کے امام قاری شعیب کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے محمد طارق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ سے دوشیزہ کواغواکرلیاگیا ۔پولیس کو نادیہ شاہین نے بتایاکہ سائل کی17سالہ بیٹی (ّض) گھر سے اچانک غائب ہو گئی ،سائلہ کو یقین ہے کہ اسے ربیل نےورغلاء پھسلاء کر اغواء کر لیا۔تھانہ کینٹ کووقاص احمد نے بتایا کہ میں اور میرا دوست محمد ایاز آفس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر میر عامر غیاث کو ٹیکسلادینے جارہے تھے کہ 4 نامعلوم افرادنے مجھے اور میرے دوست کو زبردستی کیری ڈبہ میں بٹھاکر ریسیوں سے باندھ لیااور ہمیں ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں حاشر اور اس کے ساتھیوں نے مجھے ماراپیٹا اور برہنہ کر دیا، میرے دوست عمران کو کال کر کے 90ہزارروپے تاوان کی رقم مانگی اور پھر ہمیں چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق وقاص آفس بوائے ہے اورمعاملہ لین دین کاہے۔
تازہ ترین