• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان ، نواسہ رسول کے روضہ مبارک کی شبیہ تیار

رحیم یار خان ،نواسہ رسول کے روضہ مبارک کی شبیہ تیار


رحیم یار خان میں قیام پاکستان سے قبل قدیمی محلہ مکھی داتا رام سے برآمد ہونے والی نواسہ رسول کے روضہ مبارک کی شبیہ 6 ماہ کی محنت کے بعد تیار کرلی گئی ہے ۔

قیام پاکستان سے قبل کا قائم قدیمی محلہ مکھی داتا رام کی کچی اینٹوں کی دیواروں پر کندہ کاری قدامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محلہ مکھی داتا رام کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان بننے سے پہلے کا ہے اس کی تاریخ بہت پرانی ہے اور ہمارے بڑے اسی محلے سے تعزیعے نکالتے تھے۔

قربان جعفری امام حسین کی شبیہ ماہ رمضان میں بنانا شروع کرتے ہیں جس میں اخبار گتا، رنگین پیپر لگتا ہے اور خاندان کے بچے دن رات ایک کر کے اسے بناتے ہیں۔

قربان جعفری کے آباواجداد سے نسل درنسل بنائے جانے والی نواسہ رسول کے روضے کی شبیہ کی تیاری میں چھ ماہ لگ جاتے ہیں جسے نو اور دس محرم کو زیارت کے لیے نکالاجاتا ہے ۔

دوسری جانب سیکیورٹی کےانتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں، 10 محرم کو برآمد ہونے والے 72 جلوس اور 14 مجالس کے لیے 2200 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین